امریکہ نامعلوم ملک کی تمام ٹیلیفون کالیں ریکارڈ کر سکتا ہے: واشنگٹن پوسٹ

USA

USA

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی جاسوسی ادارے نیشنل سکیورٹی ایجنسی نے ایک ایسا نظام بنایا ہے جو ایک نامعلوم ملک میں ایک مہینے کے دوران ہونے والے ہر ٹیلیفون کال کو ریکارڈ کر سکتا ہے۔ اس ملک میں اربوں ٹیلی فون کالز کو ریکارڈ کیا گیا۔

امریکی اخبار نے یہ دعوی ایجنسی کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کی معلومات کے حوالے سے کیا ہے تاہم اس ملک کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔ شہری آزادی کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپوں نے اس رپورٹ کو رونگٹے کھڑے کرنے والی قرار دیا ہے لیکن امریکی حکام نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔