سعودی عرب کے مفتی اعظم طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال منتقل

Mufti Azam

Mufti Azam

ریاض(جیوڈیسک) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ کو طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق شیخ عبد العزیز بن عبداللہ کو کولہے کی ہڈی ٹوٹنے
کے باعث اسپتال لایا گیا ہے جہاں ان کے کچھ ٹیسٹ کئے گئے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مفتی اعظم کی حالت تسلی بخش ہے۔