یوکرین میں فوجی مداخلت نہیں کریں گے؛ اوباما

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر اوباما نے واضح کردیا ہے کہ وہ یوکرین میں فوجی مداخلت نہیں کریں گے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر بارک اوباما کا کہنا تھا کہ امریکا یوکرین میں کسی قسم کی فوجی مداخلت کا ارادہ نہیں رکھتا، کرائمیا پر روسی گرفت کمزور کرنے کے لیے روس پر سفارتی دباو بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر روس کے ساتھ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہوگی، یہ یوکرینی عوام خود بھی جانتے ہیں۔