امریکا نے دنیا بھر میں اپنے سفارتخانوں کی سیکورٹی بڑھا دی

Josh Earnest

Josh Earnest

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے دنیا بھر میں اپنے سفارتخانوں کی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔

وائٹ ہاؤس ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی بڑھانے کا فیصلہ سی آئی اے کی جانب سے القاعدہ کے گرفتار ارکان پر تشدد کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔

سینیٹ کی چار سو اسی صفحات پر مشتمل رپورٹ آج جاری ہو گی۔ جس میں گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد القاعدہ کے خلاف امریکی خفیہ ادارے کی مہم کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔