فلپائن میں بس میں بم دھماکے سے 9 افراد ہلاک، 17 زخمی

Philippines Police

Philippines Police

منیلا (جیوڈیسک) فلپائن میں بس میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق بس مسافروں کو لے کر مرامگ سے منڈاناؤ جارہی تھی کہ اسی دوران دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور17 زخمی ہوگئے، ریسکیو اداروں نے لاشوں اورزخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم اس بات کا امکان ہے کہ دھماکا جنوبی فلپائن میں متحرک شدت پسند گروپوں نے کیا۔