متعدد امریکی شہریوں میں مظاہرے اور گرفتاریاں

America Protest

America Protest

نیویارک (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی شہر پورٹ لینڈ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا اور ان کے قبضے سے ہتھوڑے، آتش بازی کا مواد اور ایک رائفل برآمد ہوئی۔

اس سے قبل اوریگن ریاست کے گورنر نے ’تشدد کے خطرات‘ کے پیش نظر نیشنل گارڈز کو فعال کر دیا تھا۔

دوسری جانب نیویارک پولیس نے بھی بتایا ہے کہ گزشتہ شب اس نے شہر میں جاری احتجاج میں شامل 50 افراد کو حراست میں لیا۔ امریکا میں کانٹے دار صدارتی انتخابات کے تناظر میں اٹلانٹا، اوکلینڈ اور ڈیٹروئٹ میں بھی مظاہروں کی اطلاعات ہیں۔