امریکی وزیر دفاع چک ہیگل اپنے عہدے سے سبکدوش

Chuck Hagel

Chuck Hagel

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر دفاع چک ہیگل اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔ صدر براک اوباما نے انہیں قابل اعتماد دوست قرار دیا۔

گزشتہ برس دسمبر میں اپنے عہدے سے استعفٰی دینے والے امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر براک اوباما نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا چک ہیگل نے انکی پالیسیوں کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

صدر اوباما کا کہنا تھا کہ چیک ہیگل نے امریکا کے مستقبل کو محفوظ بنایا۔