امریکن فورسز کی کارروائیوں میں ہلاکتوں کے خلاف احتجاج

Afghanistan

Afghanistan

افغانستان(جیوڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہزاروں افغان شہریوں نے امریکن بمباری اور گولیوں سے اپنے پیاروں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا۔

افغان شہریوں کا کہنا ہے کہ امریکن اسپیشل فورسز کی کارروائیوں میں اب تک لاکھوں بے گناہ افغان شہریوں کا قتل ہو چکا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ امریکن فورسز کو اب افغانستان چھوڑدینا چاہیئے۔

افغان صدر حامد کرزئی نے امریکن اسپیشل فورسز کو دو ہفتوں کا وقت دیا تھا۔ کہ وہ افغانستان چھوڑ دیں ۔ تاہم متعین وقت گزر جانے کے بعد سے شہریوں میں اشتعال پایا جاتا ہے ۔ افغان شہریوں کا کہنا ہے کہ امریکن فورسز شبہ میں بے گناہ شہریوں کو اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیتی ہیں۔