امریکی وزیر خارجہ سے بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

John Kerry, Narendra Modi

John Kerry, Narendra Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے آج بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

نیو دلی میں ہونے والی اس ملاقات میں جان کیری نے میزبان وزیر اعظم پر زور دیا کہ بھارت ڈبلیو ٹی او کی مخالفت ترک کر دے۔

امریکی وزیر خارجہ نے نریندر مودی کو یقین دلایا کہ وہ واشنگٹن اور نیودہلی کے تعلقات کو تاریخی موڑ دینا چاہتے ہیں تاکہ دونوں ممالک یکسوئی کے ساتھ اپنے مقاصد حاصل کر سکیں۔