امریکی سینیٹ نے حکومتی اخراجات کا بل منظور کر لیا

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی سینیٹ نے وفاقی حکومت کے اخراجات کابل منظور کر لیا۔ امریکی سینیٹ میں وفاقی کے اخراجات کے بل کی منظوری کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ 64 ممبران نے بل کے حق میں اور 36 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

بل کے تحت 2 سال تک اخراجات میں کمی اور شٹ ڈاون سے بچا جا سکے گا۔ امریکی ایوان نمائندگان نے گزشتہ ہفتے بل کی منظوری دی تھی۔ سینیٹ سے منظوری کے بعد اب بل دستخط کے لیے صدر اوباما کو بھیجا جائے گا۔