امریکی سکھ تنظیم نے سونیا گاندھی کے خلاف گواہی پر 20 ہزار ڈالر انعام رکھ دیا

Sonia Gandhi

Sonia Gandhi

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی سکھ تنظیم نے سونیا گاندھی کیخلاف گواہی پر 20 ہزار ڈالر کا انعام رکھ دیا، سکھ تنظیم نے 1984 میں سکھ فسادات پر سونیا گاندھی پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اتوار کو ایک رپورٹ کے مطابق امریکی سکھ تنظیم نے 1984 میں ہونے والے سکھ فسادات کے تناظر میں سونیا گاندھی کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے اور مقدمے میں سونیا گاندھی کیخلاف گواہی دینے والے شخص کیلیے 20 ہزار ڈالر کا انعام رکھتے ہوئے سونیا گاندھی کیخلاف اخبار میں اشتہار بھی دیا کہ جو شخص سونیا گاندھی کیخلاف گواہی دے اسے 20 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔