شام: جنگ سے تباہ حال شہر حمص سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی جاری

Thousands Of People Displaced

Thousands Of People Displaced

حمص (جیوڈیسک) جنگ سے تباہ حال شام کے شہر حمص سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شامی شہریوں نے جنیوا کانفرنس کو مسترد کر دیا۔

جنیوا میں عالمی طاقتیں شام کے مستقبل سے متعلق سر جوڑ کر بیٹھی ہیں تو دوسری طرف کانفرنس سے لاتعلق شام کے شہریوں کا کہنا ہے کہ جن مسلح گروہوں کو پیسہ فراہم کر کے شام میں داخل کیا جا رہا ہے، پہلے انھیں روکنا ہو گا۔