امریکی ریاست واشنگٹن میں بھنگ کی قانونی فروخت شروع

Cannabis

Cannabis

سیاٹل (جیوڈیسک) ریاست واشنگٹن کے کچھ مقامات پر قانونی طور پر بھنگ کی فروخت شروع کر دی گئی ہے، تاہم یہ عارضی بنیادوں پر فراہم کی جا رہی ہے اور اس کی فراہمی محدود ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے لائسنس یافتہ کاشتکاروں کو فصل تیار کرنے کا وقت نہیں مل سکا تھا۔

فروخت کے مراکز پر لوگوں کا رش ہے۔ رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں دو سال قبل محدود مقدار میں چرس یا بھنگ رکھنے اور گھر پر اس کے استعمال کی قانونی اجازت دی گئی تھی۔

قانون نافذ کرنیوالے مقامی اداروں نے بھی بھنگ پر سے پابندی ختم کرنے کی حمایت کی تھی۔ اب تفریحی مقاصد میں استعمال کیلئے اسکی قانونی طور پر فروخت بھی شروع ہو گئی ہے۔