امیتابھ نوجوان اداکاروں کیلئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں : جاوید اختر

Javed Akhtar

Javed Akhtar

بالی ووڈ (جیوڈیسک)پروڈیوسر اور مصنف جاوید اختر نے کہا ہے کہ میگا سٹار امیتابھ بچن نوجوانوں کیلئے ایک اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں۔

ممبئی: جاوید اختر نے کہا نئے نوجوان اداکار ان سے بہت سیکھ سکتے ہیں ۔ ایک ایوارڈ تقریب سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امیتابھ جیسے باصلاحیت اداکار بہت ہی کم ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امیتابھ ہماری انڈسٹری کا وہ سرمایہ ہیں جن کا کوئی نعم البدل ہمیں نہیں مل سکے گا۔