ودیا اب اندرا گاندھی کے کردار میں نظر آئیں گی

Vidya Balan

Vidya Balan

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بالی وڈ کی منفرد اداکارہ ودیا بالن ہر بار کچھ نیا کردکھانے کے ہنر سے بخوبی واقف ہیں۔ خبریں گرم ہیں کہ ودیا جلد ہی اندرا گاندھی کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ ڈرٹی پکچرز اور کہانی جیسی فلموں میں اپنی منفرد اداکاری سے سینما ورلڈ میں اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ ودیا بالن ایک بار پھر کچھ ایسا ہی کرنے آرہی ہیں۔

اس بار وہ سابق بھارتی وزیر اعظم شریمتی اندرا گاندھی کا کردار ادا کرینگی۔14 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی ودیا بالن فی الحال فلم کے بارے میں کوئی بھی بیان دینے سے گریزاں ہیں تاہم قریبی ذرائع ان خبروں کی تصدیق کر رہے ہیں۔ دوسری جانب یہ بھی سننے میں آرہا ہے کہ ودیا جلد کہانی ٹو کی تیاریاں شروع کرنے والی ہیں۔