چوہدری عمار عبد اللہ کاشمیری کی ولادت پر اظہار مسرت

اسلام آباد (این این اے) سینر صحافی و کالم نگار چوہدری محمد اکرم کاشمیری کے بیٹے چوہدری عمار عبداللہ کاشمیری کی ولادت کے جشن میں مارگلہ ویو پارک میں ایک پر وقار ودعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔

جس میں سینر صحافیوں، سہیل الیاس، نذر عباس جعفری، محمد ایوب خان، انور شہزاد، فرخ نواز بھٹی کے علاوہ ڈاکٹر مرزااسد ، سینرڈاکٹر سیف الدین، رانا ناصر، پروفیسر غلام محمد،ملک تاج محمد، راشد خان، جاوید شاہین، لطیف طاہر، ایوب خان اور زاہد فرید کاشمیری کیساتھ مارگلہ ٹاون اسلام آباد کی اہم شخصیات نے چوہدری محمد اکرم کو بیٹے کی ولادت پر مبارک باد پیش کیں۔

چوہدری محمد اکرم نے اس موقعہ پر غرباء میں کھانا تقسیم کیا ۔ زاہد فرید کاشمیری نے چوہدری اکرم کو اس خوشی کے موقعہ پر پھولوںکا گلدستہ پیش کیا۔