ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سرب جنگ میں ہلاکتوں پر رپورٹ جاری کر دی

Amnesty International

Amnesty International

انسانی حقوق کے ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سرب جنگ میں معصوم عوام کی ہلاکت پر رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اقوام متحدہ سے پہلے ہی اپنی رپورٹ عوام میں جاری کرکے اقوام متحدہ کی صلاحیتوں پر سوالیہ نشان لگا دئیے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ ایک دہائی گزرنے کے باوجود سرب جنگ میں قتل عام کی اصل وجہ جنگی جرائم کی تحقیقات سمیت عوام کو انصف فراہم کرنے میں ناکارہ رہا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ نے سرب سیکیورٹی فورسسز کے ہاتھوں البانینز کے اغوا کی تحقیقات نہیں کی۔ سرب جنگ میں دس ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جبکہ کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔