میرکل کا آخری غیر ملکی دورہ، منزل برطانیہ

 Angela Merkel

Angela Merkel

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن چانسلر انگیلا میرکل آج برطانیہ کا دورہ کر رہی ہیں، جہاں وہ وزیر اعظم بورس جانسن اور برطانوی ملکہ الزبتھ دوم سے ملیں گی۔

16 برس پر محیط اپنی مدت اقتدار کے خاتمے سے قبل میرکل کا یہ آخری غیر ملکی دورہ ہو گا۔ وہ اس دورے کے دوران برطانوی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں بریگزٹ کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین کے تعلقات کے علاوہ کورونا کی عالمی وبا پر بات چیت کریں گی۔

برلن حکومت برطانیہ میں کوورنا کی تبدیل شدہ قسم ڈیلٹا کے تیزی کے ساتھ پھیلاؤ پر سخت تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔