انقرہ : متنازعہ تعمیراتی منصوبے کیخلاف کیخلاف جاری

Ankara

Ankara

ترکی (جیوڈیسک) میں متنازعہ تعمیراتی منصوبے کیخلاف جاری مظاہرے ساتویں روز میں داخل ہوگئے۔ نائب وزیر اعظم کی جانب سے معذرت کے بعد بھی مظاہرین وزیر اعظم رجب طیب اردگان سے استعفے کے مطالبے پر ڈٹ گئے۔ دارالحکومت انقرہ کے تقسیم اسکوائر پر موجود ہزاروں مظاہرین وزیر اعظم رجب طیب ایرودو غان کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کیخلاف سخت نعرے لگا رہے تھے۔ ترکی میں گذشتہ ایک ہفتے سے جاری مظاہروں کی وجہ سے معیشت کو سخت دھچکا پہنچا ہے۔

جس کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں مندی کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ مظاہروں کے دوران پولیس کی جانب سے مشتعل مطاہرین پر فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل فائر کرنے کے باعث اب تک تین افراد ہلاک جبکہ چار ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب تیونس کے دورے سے قبل انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ استنبول پارک کی تعمیر کیخلاف ملک میں گذشتہ ایک ہفتے سے جاری مظاہرے کو سیکولر عناصر حکومت کیخلاف استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔