انوشکا شرما نے وامیکا اور ویرات کوہلی کی نئی تصویر شیئر کرا دی

Virat Kohli

Virat Kohli

دبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی سپر اسٹار انوشکا شرما نے اپنے شوہر ویرات کوہلی اور بیٹی وامیکا کی نئی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرا دی ہے جسے ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا ہے۔

کرکٹر ویرات کوہلی ان دنوں ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی کپتانی کررہے ہیں اور دبئی میں مقیم ہیں جبکہ انوشکا شرما چند روز پہلے ہی اپنی بیٹی کے ساتھ دبئی پہنچی ہیں۔

یہ تصویر انہوں نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کراتے ہوئے اس پر ’میرا پورا دل ایک تصویر میں‘ کا کیپشن لگایا:

انوشکا شرما کے ساتھ کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے رنبیر سنگھ نے بھی دلچسپ انداز میں اس پوسٹ پر فوراً ہی ایک لمبا ’’ہائے ے ے ‘‘ لکھ کر تبصرہ کردیا۔

پوسٹ میں اپنی بیٹی کا چہرہ نہ دکھانے کے بارے میں انوشکا اور ویرات پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ وہ اپنی بیٹی کو سوشل میڈیا سے تب تک دور رکھیں گے کہ جب تک وہ یہ سمجھنے کے قابل نہیں ہوجاتی کہ سوشل میڈیا کیا ہے اور اسے کیسے استعمال کرنا چاہیے۔