عرب اتحاد کا حوثی ایران پر باب المندب میں حوثیوں کی دہشت گردی میں‌ معاونت کا الزام

General Turki al-Maliki

General Turki al-Maliki

یمن (اصل میڈیا ڈیسک) یمن کی آئینی حکومت کے معاون عرب اتحاد نے کہا ہے کہ اتحادی فوج نے جنوبی بحر احمر میں ایک باردوی سرنگ قبضے میں لینے کے بعد ناکارہ بنائی گئی ہے جو ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے نصب کی گئی تھی۔ عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ قبضے میں لی گئی آبی باردی سرنگ ایرانی ساختہ ہے۔

عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ ایرانی بارودی سرنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ تہران باب المندب اور دوسرے علاقوں میں حوثیوں کی معاندانہ کارروائیوں میں ان کی مدد کر رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب اتحاد نے گذشتہ کچھ عرصے کے دوران ایسی 171 بارودی سرنگیں تلف کی ہیں جنہیں حوثیوں‌ نے سمندر میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے لیے نصب کیا تھا۔

گذشتہ جمعرات کو عرب اتحاد نے ایک بیان میں‌ کہا تھا کہ حوثی ملیشیا نے صنعا سے ایک بیلسٹک میزائل داغا جو صعدہ گورنری میں گر کر تباہ ہو گیا۔

عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ 17 دسمبر 2020ء‌ کو حوثیوں‌ نے صنعا سے ایک بیلسٹک میزائل داغا جو 158 کلو میٹر دور صعدہ گورنری میں گرا۔ انہوں‌ نے بیلسٹک میزائل حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔