علاقوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کیلئے مختلف طریقہ کار اختیار کر رہے ہیں، چئیرمین بلدیہ شرقی

DMC EAST

DMC EAST

کراچی : چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ اسوقت ہماری مکمل توجہ علاقوں کو ڈس انفیکٹ کرنے پر مرکوز ہے اور کوشش کر رہے ہیں کہ ہر اس طریقہ کار کو اختیار کیا جائے جس سے علاقے کورونا سمیت دیگر جراثیم سے پاک کئے جا سکیں ضلع شرقی میں ڈسپینسریوں، اسپتالوں کو بھی ڈس انفیکٹ کرنے کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف یوسیز میں جراثیم کش ادویات کے کاموں کے معائینے کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ فیومیگیشن کے حوالے سے ہر طریقہ کار کو اپنا رہے ہیں اب ضلع شرقی میں ائیر باو ¿زر بھی جراثیم کش ادویات کا چھڑکاو ¿ کرنے کیلئے دستیاب ہے جبکہ فیومیگیشن ٹیمیں زیادہ سے زیادہ علاقوں میں جاکر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاو ¿ کر رہی ہیں بالخصوص ان علاقوں میں خاص طور پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاو ¿ کیا جا رہا ہے جہاں کورونا کیسز سامنے آ رہے ہیں اس حوالے سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جو کورونا کیسز کے حوالے سے جگہ جگہ اسپرے کر رہی ہیں۔