ای ایم پی جی اور او ایل ایکس نے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیاء کیلئے کاروبار ضم کرنے کا اعلان کر دیا

Zameen

Zameen

لاہور: خطے میں اُ بھرتی ہوئی پراپرٹی مارکیٹس کے معروف نام ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ (ای ایم پی جی) اور عالمی سطح پر کلاسیفائیڈ کاروبار کے لئے مشہور نام او ایل ایکس گروپ نے پاکستان ، مصر، لبنان اور متحدہ عرب امارات کیلئے اپنے کاروبار کو ضم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کاروباری معاہدے میں ای ایم پی جی کے شئیر ہولڈرز اور او ایل ایکس کی جانب سے مشترکہ ۱۵۰ ملین ڈالر نقد شامل ہیں۔

اس معاہدے کے بعد ای ایم پی جی کی کاروباری قدر 1 ارب ڈالر ہو چُکی ہے۔اس کے بعد او ایل ایکس ان چار ممالک میں اپنےآپریشنز ای ایم پی جی کے ساتھ سرانجام دے گا اور ای ایم پی جی کمپنی کے ۳۹ فیصد حصص کی ملکیت کے ساتھ اس کمپنی کا سب سے بڑا حصص دار بھی ہو گا۔

ای ایم پی جی اس سرمایے کو مارکیٹ میں نئی خدمات متعارف کروانے، صارفین کے تجربے کو مزید بہتر کرنے،ڈیٹا کی شفافیت اور مارکیٹ انٹیلی جنس کے معاملات کو کاروبار کیلئے اور صارفین کیلئے مزید بہتر کرنے میں صرف کرے گا۔مصر اور لبنان میں ای ایم پی جی موجودہ او ایل ایکس گروپ کے پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ رئیل اسٹیٹ صارفین کیلئے نئی خدمات متعارف کروائے گا اور صارفین کو تمام ضمن میں اعلیٰ اور بہترین کام کا تجربہ فراہم کیا جائے گا۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں دونوں گروپس کے پلیٹ فارم ای ایم پی جی کے زیر انتظام استعمال کئے جائیں گےاور وہ اپنے مقامی ناموں سے ہی کام کریں گے۔

ان مارکیٹس میں سالانہ تقریباً ۹۰ ارب ڈالر کی پراپرٹیز کی فروخت عمل پذیر ہوتی ہے جس سے رئیل اسٹیٹ ایجنسیز کو سالانہ تقریباً ۲ ارب ڈالر کا کمیشن حاصل ہوتا ہے ۔اس سے ای ایم پی جی کے پاس ان مارکیٹس میں کاروبار کو فروغ دینے کا شاندار موقع موجود ہے۔

ای ایم پی جی کے سی ای او عمران علی خان نے کہا کہ اپنے قیام سے ہی ای ایم پی جی نے تیزی سے ترقی کی منازل طے کی ہیں،جس میں ہماری پراپرٹی کے حوالے منفرد اور کارآمد سوچ اور جدید ٹیکنالوجی کے درست استعمال کا اہم کردار ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے دنیا بھر کے ایک ارب صارفین کو مسائل کے درست حل دینے کے سفر میں ہم ایک قدم اور آگے بڑھے ہیں۔

او ایل ایکس گروپ کے سی ای او مارٹن شیبور نے کہا کہ اِن چار مارکیٹس میں ہم نے جو تعمیر کیا ہے،اُس پر مجھے فخر ہے،ہمارے برانڈز ہر گھر میں معروف ہیں اور اس وقت لاکھوں لوگوں کوخدمات کی فراہمی اور مختلف اشیاء کی خریداری میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای ایم پی جی کے ساتھ پراپرٹی کے کاروباری سفر میں آگے بڑھنا دلچسپ امر ہے،ای ایم پی جی کے سب سے بڑے شراکت دار ہونے کے ناطے یہ ہمارے لئے نئی باتیں سیکھنے کا شاندار موقع ہوگا کہ کیسے اِن کی سروسز کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے اور کیسے مستقبل میں کلاسفائیڈ کے کاروبار سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

ای ایم پی جی اس وقت جی سی سی کے خطے میں بیوت کے نام سے ، پاکستان میں زمین،بنگلہ دیش میں بی پراپرٹی،مراکش اور تیونس میں مبوّب اور تھائی لینڈ میں کائیڈی کے نام سے کام کر رہی ہے۔اس ڈیل کے بعد ایک جانب تو مصر اور لبنان میں اپنے قدم بڑھاتے ہوئےای ایم پی جی پاکستان، سعودی عرب،کویت، قطر اور اومان میں او ایل ایکس کے پلیٹ فارمز کو استعمال کرے گی اور دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں ڈوبی زل کا پلیٹ فارم بھی گروپ کی دسترس میں ہوگا۔

جاری کردہ: زمین میڈیا (پرائیوٹ ) لمیٹڈ
برائے رابطہ: سالار سلیمان ، نظامت تعلقات عامہ،
03008567531 salaar@zameen.com