آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا انجینئرز کور کا دورہ

 General Raheel Sharif

General Raheel Sharif

رسالپور (جیوڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے انجنیئرز کور کے رجمنٹل سینٹر رسالپور کا دورہ کیا اور کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس کی صدارت کی۔

آرمی چیف رسالپور پہنچے تو کرنل کمانڈنٹ کور آف انجینئرز لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی نے ان کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق اپنے خطاب میں جنرل راحیل شریف نے انجیئنرز کور کی وطن کی دفاع کے لئے خدمات کو سراہا اور کہا کہ پہلے پاک فوج کے انجینئروں نے شاہراہ قراقرم کی تعمیر جیسا ہدف حاصل کیا اور اب وہ سات سو چودہ کلومیٹر طویل سنٹرل ٹریڈ کوریڈور بنانے میں مصروف ہیں۔

اس منصوبے سے پاکستان کو جنوبی و شمالی وزیرستان کے ذریعے افغانستان سے ملایا جائے گا۔ بلوچستان میں مواصلاتی انفرا سٹرکچر کے منصوبے بھی شروع کئے گئے ہیں۔