فوج بلانے کے مطالبے پر اعتراض کرنیوالے آئین کا مطالعہ کریں، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ فوج بلانے کے مطالبے پر اعتراض کرنیوالے آئین کے آرٹیکل 149 کے سب آرٹیکل 4کا مطالعہ کریں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے بعض علاقوں کی سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے امنِ عامہ کے قیام اور انسانی جانوں اوراملاک کے تحفظ کیلئے فوج کو کراچی کے مختلف علاقوں میں تعینات کرئے۔

میرے مطالبے پر اعتراض کرنے والے جمہوریت کے بعض نام نہاد چیمپئن اور بعض آئینی وقانونی ماہرین کی خدمت میں ایک طالبعلم کی حیثیت سے یہ گزارش کرنا چاہوں گا کہ وہ اس حوالے سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 149 کے سب آرٹیکل 4 کابخوبی مطالعہ کریں۔

right to life and properties کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے 1994 کے شہلا ضیا کیس میں آئین کے آرٹیکل 9 اور 14 کے تحت دیے گئے فیصلے کا بھی جائزہ لیں جبکہ اسی سلسلے میں آئین کے آرٹیکل 245 کے سب آرٹیکل (1) سے قانون کے سب ہی طالب علم بخوبی آگاہ ہیں۔