آرٹیکل چھ، مشرف کیخلاف چارج شیٹ تیار، واحد ذمہ دار قرار دیدیا گیا

Perviaz Musharraf

Perviaz Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے مشرف کیخلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کے لیے چارج شیٹ تیار کر لی ہے۔ پرویز مشرف کیخلاف شکایت اور چارج شیٹ 9 صفحات پر مشتمل ہے۔

ذرائع کے مطابق چارج شیٹ میں سابق صدر کو واحد ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ پرویز مشرف کیخلاف 5 بنیادی شکایات درج ہیں۔

چارج شیٹ میں 3 نومبر کی ایمرجنسی اور پی سی او کے نفاذ اور ججوں کے نئے حلف کے اجرا کا الزام بھی چارج شیٹ میں شامل ہے۔آئین میں ترمیم کا اختیار اور ترمیم کے ذریعے آئین پامال کرنے کے الزامات بھی شامل کیے گئے ہیں۔