اسد روف کو تفتیش کیلئے طلب نہیں کیا، بھارتی پولیس

Asad Rauf

Asad Rauf

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی پولیس کاکہنا ہے کہ پاکستانی امپائر اسد روف کو آئی پی ایل اسکینڈل میں تفتیش کیلئے طلب نہیں کیا گیا ، آئی سی سی نے ذرائع کی بنیاد پر اسد روف کو چیمپئنز ٹرافی پینل سے باہر کردیا ہے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے اسد روف کو طلب نہیں کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفت گو میں بھارتی پولیس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ آئی پی ایل اسکینڈل میں ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال پاکستانی امپائر کو تفتیش کیلئے طلب نہیں کیا گیا۔

پولیس افسر نے اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی کہ اسد روف شک کے دائرے میں ہیں یا نہیں ، البتہ ایک بھارتی چینل کا کہنا ہے کہ اسد روف 2 دن پہلے ہی بھارت سے جاچکے ، ایک اور چینل کا دعوی ہے کہ انہیں تفتیش کیلئے طلب کیا جا سکتا ہے۔