پی ٹی آئی کی سی ای سی کا اجلاس آج طلب

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے طلب کر لیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات پر بات چیت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے دیگر شہروں میں جلسوں سے متعلق بھی مشاورت متوقع ہے۔