یوم عاشور، لاہور میں نثار حویلی سے نکلنے والا جلوس رواں دواں

Nisar Haveli procession

Nisar Haveli procession

لاہور (جیوڈیسک) ملک بھر میں یوم عاشور روایتی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ لاہور میں مرکزی جلوس اندرون موچی گیٹ، نثار حویلی سے برآمد ہوگیا ہے جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہوگا جہاں مجلس شام غریباں ہو گی۔

کراچی میں یوم عاشور کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو ایم اے جناح روڈ ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک اور تبت سینٹر سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارا در پہنچے گا۔ راولپنڈی میں امام بارگاہ کرنل مقبول سے صبح دس بجے برآمد ہونے والا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا رات نو بجے قدیمی امام بارگاہ پہنچے گا۔

پشاور میں مختلف علاقوں سے گیارہ جلوس برآمد ہونگے جو روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے منازل پر پہنچیں گے۔ کوئٹہ میں مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینی سے صبح ساڑھے سات بجے برآمد ہوگا جو بعد نماز مغرب علمدار روڈ پر پنجابی امام بارگاہ پہنچے گا. ملتان میں آستانہ لال شاہ سے برآمد ہونے والا جلوس شاہ شمس کے دربار پر پہنچ کر ختم ہوگا۔