سانحہ واہگہ کے مجرموں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے، بان کی مون

Ban Ki Moon

Ban Ki Moon

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے سانحہ واہگہ کی مذمت کرتے ہوئے مجرموں کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے پر زور دیا ہے۔

عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاک بھارت واہگہ سرحد پر گذشتہ روز کی گئی دہشت گردی کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی، ان کا کہنا تھا۔

کہ دہشت گردی کی کاروائیاں کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں، انہوں نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ سانحے میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے۔