ایشین فلم فیسٹیول: جیکی چن کے لئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

Jackie Chan

Jackie Chan

مارشل آرٹ سپر اسٹار جیکی چن ایشین فلم فیسٹول میں پہنچے تو لائیو ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ کی خوشخبری انکی منتظر تھی۔ جیکی چن کو فلموں میں مارشل آرٹ کا مظاہرہ کرتے تو سب ہی نے دیکھا اور پسند کیا۔

نیو یارک کے ایشین فلم فیسٹیول میں لیجنڈری ہیرو جیکی چن ایک بار پھر اپنی انفرادیت ثابت کرنے میں کامیاب رہے۔ پچاس سالہ فلمی کیرئر میں سینکڑوں فلموں میں جلوہ گر ہونے والے جیکی چن کو اشیا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

جیکی چین کے مزاح اور ایکشن کا حسین امتراج اور انوکھا انداز شاید ہی کسی اور مارشل آرٹ کے ایکشن ہیرو میں ملے۔ فیسٹول میں جیکی چن کی نئی فلم چائنیز زوڈیک کو بھی اسکرین پر دکھایا گیا۔