آصف زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی عوام کی امنگوں کی ترجمانی کریگی قاضی احمد سعید

لاہور : پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب کی بہت بڑی سیاسی قوت ہے، پیپلز پارٹی ہمیشہ وفاق کی علامت رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری ایوان صدر رخصت ہوکر لاہور سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران اپنے انتخابی وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے ہیں اور عوام اب پھر پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا آصف زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی عوام کی امنگوں کی ترجمانی کریگی۔