انجمن تاجران (رجسٹرڈ)میرپور کے صدر چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ایک اہم مسئلہ ہے

میرپور( این این اے) انجمن تاجران (رجسٹرڈ)میرپور کے صدر چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ایک اہم مسئلہ ہے ۔لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے تاجروں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے موسم گر ما کے شروع ہوتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھتی جارہی ہے۔ بجلی کی لوشیڈنگ فوراََ بند کی جائے آئے روزبڑھتی ہوئی چوریوں اور ڈکتیوں کی وجہ سے تاجر عدم تحفظ کا شکا ر ہیں۔

چوک شہیداں میں پولیس گشت ہونے کے باوجود چوری کی وارداتیں لمہ فکریہ ہیں پولیس چوروں کو گرفتار کر کے اور تاجروں کو مکمل تحفظ فرائم کرئے بصورت دیگر تاجر مظفر آباد کے تاجروں کی طرح پورے شہر کو جام کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔تجارت پیغمری پیشہ ہے ۔خلوص نیت اور ایمانداری سے تجارت کرنے والے تاجر دونوں جہاں میں سرخر ہونگے ۔ان خیالات کا اظہار انوں نے چوک شہیداں اسحاق پلازہ میں مقامی گارمنٹس سنٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر تاجر رہنما ملک طاہر حاجی مشتاق قادری ،تنویر احمد غازی ،راجہ فضل الرحمن ،چوہدری طارق محمود ،چوہدری یعقوب ،شیخ وسیم ،چوہدری جاوید پوٹھی ،چوہدری محمود احد اور دیگر عہدیداران اور تاجروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔چوہدری محمد نعیم ،ملک طاہر ،حاجی مشتاق قادری اور دیگر نے کاروبار ی مرکز کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی ۔کاروبار سنٹر کے مالک جاوید ،اقبال بھٹی ،عبدالخالق بھٹی نے تمام مغزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد نعیم نے ہمیشہ تاجروں کے لیے کام کیا۔

تاجروں کے حقوق کی جنگ لڑی ۔چوہدری محمد نعیم ،ملک طاہر ،حاجی مشتاق قادری ،تنویر احمد غازی ۔راجہ فضل الرحمن ،چوہدری محمود اور دیگر نے کاروباری سنٹر کے مالک عبدالخالق بھٹی اور جاوید اقبال بھٹی کو مبارک باد پیش کی ۔آخر میں تمام مہمانوں میں لنگر تقسیم کیا گیا۔