بارہ کہو حملہ: ملزم انور حمید کیخلاف مکمل چالان پیش کرنے کا حکم

Baraque Attack

Baraque Attack

اسلام آباد (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے بارہ کہو خودکش حملہ آور کی معاونت کے ملزم انور حمید کا مکمل چالان تین روز میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ بارہ کہو خودکش حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عتیق الرحمن نے کی۔

پولیس نے ملزم انور حمید کے خلاف نامکمل چالان پیش کیا۔ خصوصی عدالت نے پولیس کو تین روز میں مکمل چالان مرتب کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ مقدمے کی سماعت سولہ ستمبر کو دوبارہ ہو گی۔