حملے کی جگہ سے پولیس نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں،گولیوں کے20سے زائد خول خول قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی

کراچی میں دو مختلف واقعات میں 5 پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے۔ہفتہ کو پولیس کے مطابق کراچی میں اورنگی ٹاو ن کے علاقے اعوان محلے میں صبح سویرے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق ہوا۔ مقتول کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب ضلع ملیر کے علاقے باغ کورنگی میں شاہ فیصل پل کے قریب شرافی گوٹھ کی پولیس موبائل پرنا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکارجاں بحق اورایک اہلکارزخمی ہو گیاجو ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑگیا۔ حملے کی جگہ سے پولیس نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔کلاشنکوف، ٹی ٹی پستول اور نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے20سے زائد خول خول قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔