کراچی، پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 پولیس اہلکار جاں بحق

Police Fire

Police Fire

کراچی میں شاہ فیصل پل کے قریب باغ کورنگی کے علاقے میں موٹر سائیکل سواروں کی پولیس موبائل پر فائرنگ، 4پولیس اہلکارجاں بحق ہو گئے۔ ترجمان سندھ پولیس عمران شوکت کے مطابق ضلع ملیر کے علاقے باغ کورنگی شاہ فیصل پل کے قریب شرافی گوٹھ کی پولیس موبائل پرنامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے3 پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک اہلکارزخمی ہوا ،زخمی اہلکارکو جناح اسپتال منتقل کیاگیا جہاں دوران علاج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ڈی آئی جی ایسٹ طا ہر نوید نے کہا ہے کہ واقعہ کی مزید تفتیش کر رہے ہیں۔