حملے نہ رکے تو مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے: گورنر خیبرپختونخوا

Engineer Shaukat Ullah

Engineer Shaukat Ullah

پشاور (جیوڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا انجینئر شوکت اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔ حملے نہ رکے تو ماحول خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ قیام امن کیلئے مذاکرات کامیاب ہوں مذاکرات کا عمل جاری ہے اور حکومت کی جانب سے مثبت اقدامات کئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حملے نہ رکے تو اس سے مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے، طالبان کو چاہئے کہ وہ ایسے واقعات کو روکنے کیلئے اقدامات کریں۔