اٹک کی خبریں 10.02.2013

تعلیم ایسا زیور ہے جو زندگی کے ہر موڑ پر انسان کے کام آتا ہے : ملک شاہان

اٹک (جی پی آئی )تعلیم ایسا زیور ہے جو زندگی کے ہر موڑ پر انسان کے کام آتا ہے. غریب سے لے کر امیر تک ہر کسی کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلوائیں.میں نے اپنے چار سالہ دور میں بطور ممبر پنجاب اسمبلی تعلیم کو اپنی پہلی ترجیح سمجھتے ہوئے اپنے حلقے میں اس کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز مختص کروائے. جن سے ایم سی مڈل سکول کی نئی بلڈنگ، گورنمنٹ گرلزہائی سکول نمبر1 نمبر2 پائیلٹ سیکنڈری سکول، مرزا ، میر پور حسین ، کامرہ، شین باغ ،اکھوڑی، بوٹا ، ماڑی کنجور ، ڈھوک جوندہ، اور علاقے کے کئی دیگر سکولوں میں نئے بلاک تعمیر کروائے .تعلیم کے یہ منصوبے، تعلیم سے میری محبت کا ثبوت ہے. مجھے تختیاں لگانے کا شوق نہیں لیکن غریب کے دل میں محبت کی تختی لگانا میرا نصب العین ہے. ان خیالات کا اظہار ملک شاہان حاکمین خان ممبر پنجاب اسمبلی نے اٹک کینٹ میں کیریئر سکول اینڈ گرلز کالج کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کے دوران کیا.تقریب سے ادارے کے سربراہ چوہدری عبید اللہ ، جاوید انتظار، وقاص محمود کیانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا. ملک شاہان حاکمین خان نے کہا کہ کیر یئر سکول اینڈ گرلز کالج کی بدولت اٹک کے باسیوں کو ایک اچھا ادارہ میسر ہوا ہے. جس کے ذریعے وہ اپنے بچوں کو اعلی تعلیمی سہولیات مہیا کر سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا بہت بڑا مقام ہے. استاد صرف کتاب پڑھانے کا نام نہیں بلکہ ہمارے مذہب نے استاد کو روحانی باپ کا درجہ دیا ہے. استاد کی عزت آپ کے آدھے مسائل کو خود بخود ختم کر دے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جج کا کردار مثالی ہو نا چا ئیے : جسٹس صغیر احمد
اٹک (جی پی آئی )جج کا کردار مثالی ہو نا چا ئیے ،انصا ف کی فراہمی میں با اثر ہو نا اور دیگر معا شرتی عہدے حا ئل نہیں ہو نے چا ہیں عا م آ دمی تک انصا ف کی جلد اور فو ری فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے عدلیہ نے کٹھن حا لات کے بعد اپنی غیر جانبدار اور مسلمہ حیثیت منوا لی ہے میں نے عدلیہ میں مختلف عہدو ں پر ہمیشہ قا نو ن کی با لا دستی قائم کرنے کے لیے کام کیا اور آ ج ہا ئی کو رٹ کے جج کی حیثیت سے ریٹا ئرمنٹ کے بعد سر خرو ہو کر گھر واپس جا رہا ہو ں مجھے جو بھی مقام ملا نبی پا ک ۖ کے قدمو ں کی خا ک اور والدین کی دعا ئوں کے نتیجے میں ملا ڈسٹرکٹ با ر ایسو سی ایشن اٹک کو ہمیشہ میں نے اپنا گھر تصور کیا عدلیہ بحالی تحریک میں اس کا کردار ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جا ئے گا ان خیا لا ت کا اظہار لاہو ر ہا ئی کو رٹ کے سینئر جج مسٹر جسٹس صغیر احمد قادری نے دورہ اٹک کے مو قع پر ڈسٹرکٹ با ر ایسو سی ایشن اٹک کی جا نب سے ان کے اعزا ز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ،تقریب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک مجا ہد مستقیم ،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب صدا قت علی خان ،صدر ڈسٹرکٹ با ر سید عظمت علی بخاری ، جنرل سیکرٹری اسرار خٹک ، صدر لاہور ہا ئی کورٹ بار راولپنڈی بینچ شیخ احسن الدین اور ضلع بھر سے آ ئے ہو ئے صدور تحصیل بار کو نسل نے بھی خطا ب کیا اس مو قع پر سینئر سول جج طا رق سلیم چو ہان ،ایڈیشنل سیشن ججز اور ضلع بھر کے سول ججز کے علاوہ وکلا کی کثیر تعداد مو جود تھی جسٹس صغیر احمد قادری نے کہا کہ پا کستان جن مسائل کا شکار ہے اس کا حل قا نو ن کی حکمرانی میں مضمہر ہے جسٹس صغیر احمد قا دری کو ضلع اٹک سے تعلق اور عدلیہ میں شاندار خدمات کے صلہ میں ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کی تا حیات ممبر شپ دی گئی بعد ازاں مہما ن خصو صی جسٹس صغیر احمد قادری کو صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک سید عظمت علی بخاری نے خیر سگالی کے طو ر پر پھو لو ں کا گلدستہ پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انصا ف کی فراہمی کے سلسلہ میں عدلیہ اور بار میں کسی قسم کی کرپشن نہ کریں :سید عظمت علی
اٹک (جی پی آئی )صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک سید عظمت علی بخاری نے کہا ہے کہ انصا ف کی فراہمی کے سلسلہ میں عدلیہ اور بار میں کسی قسم کی کرپشن نہ کریں اور نہ ہی کسی کو ایسا کرنے کی اجا زت دی جائے گی انہیں دو سری مرتبہ بھا ری اکثریت منتخب کر کے وکلا نے جو مینڈیٹ دیا ہے وہ ان کے لیے اعزاز ہے تا ہم وکلا میں شامل جعلی ڈگری رکھنے والوں کے خلا ف پہلے بھی تا دیبی کا روائی کی ہے اور آ ئندہ بھی ایسے عنا صر کے خلاف کا روا ئی کا عمل جا ری رہے گا انہوں نے خبر دار کیا کہ ایسے عنا صر عزت سے بار کی ممبر شپ سے الگ ہو جائیں ورنہ قا نو نی کا روائی کا حق محفو ظ رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے لاہو ر ہا ئی کو رٹ کے سینئر جج مسٹر جسٹس صغیر احمد قادری کے دورہ اٹک کے مو قع پر ڈسٹرکٹ با ر ایسو سی ایشن اٹک کی جا نب سے ان کے اعزا ز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ وکلا کے حقو ق کی بات کی ہے اور کرتا رہو ں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیڈرل سروسز ٹریونل نے سینئر پو سٹ ماسٹر اٹک جی پی او کے کے حق میں حکم امتنا ہی خا رج کر دیا
اٹک (جی پی آئی )فیڈرل سروسز ٹریونل نے سینئر پو سٹ ماسٹر اٹک جی پی او کے کے حق میں حکم امتنا ہی خا رج کر دیا ،تفصیلا ت کے مطابق سینئر پوسٹ ما سٹر اٹک اظہر اقبال جی پی او کو پو سٹ ما سٹر جنرل راولپنڈی نے عوامی شکا یا ت پر مو رخہ 14-09-2012کو راولپنڈی سرکل میں ٹرا نسفر کر دیا تھا اور نو ر محمد کو سینئر پو سٹ ما سٹر اٹک جی پی او مقرر کیا تھا ،مگر اظہر اقبال نے مذکو رہ ٹرانسفر کے خلاف عدالت عالیہ فیڈرل سروسز ٹریبو نل اسلام آ باد سے مو رخہ 02-10-2012سے حکم امتنا ہی حا صل کر لیا تھا فا ضل عدالت مذکو رہ نے مو رخہ 06-02-2013کو اپنا جا ری کردہ حکم امتنا ہی خا رج کر کے سینئر پو سٹ ماسٹر اظہر اقبال کی راولپنڈی ٹرا نسفر کے آ رڈر فو ری بحال کر دیئے ہیں اور حکم دیا ہے کہ سینئر پوسٹ ماسٹر کے خلاف کرپشن ،نا اہلی،اور دیگر الزامات کی انکوا ئری ای اینڈ ڈی رولز 1973کے تحت کر کے عدالت عالیہ کو نتائج سے آ گاہ کیا جا ئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن کے قریب آتے ہی ضلع اٹک کی سیاست میں تبدیلیاں
اٹک (جی پی آئی ) الیکشن کے قریب آتے ہی ضلع اٹک کی سیاست میں تبدیلیاں شروع لوگ آہستہ آہستہ میجر گروپ میں شامل ہونے لگے، روایتی سیاستدانوں شدید پریشانی کا شکار لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم موجودہ وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتوں سے تنگ آ چکے ہیں، اب ہم ضلع کے خیر خواہ اور سابق ناظم میجر طاہر صادق کو ہی منتخب کریں گے تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو تین دنوں میں ضلع بھر سے پی پی پی اور مسلم لیگ ن سے تنگ آئے ہوئے سیاسی ورکر اور اپنے علاقہ میں سیاسی طور پر مستحکم لوگ اپنی اپنی پارٹیوں کو چھوڑ کر میجر گروپ میں شامل ہوئے ہیں ،نواحی گائوں پنڈ مہری سے ملک سلیم ،ملک امجد سابق کونسلر، زرین نمبردار، ملک ارشد سابق کونسلر، راجہ آصف سابق کونسلر،نے پی پی پی سے اپنی دیرینہ رفاقت چھوڑ کر میجر طاہر گروپ میں شمولیت اختیار کی، ٹانڈہ گائوں سے ملک اشاد، ملک رفاقت، بھوئی گائوں سے چوہدری خسرو اور ملک مسعود نے بھی پی پی پی سے اپنی کئی سالوں کی رفاقت کو خیر آباد کہ کر میجر طاہر گروپ میں شمولیت اختیار کی،ودی چھچھ سے بنگئی کی بہت اہم سیاسی شخصیت طاہر خان جو کہ شجاع خانزادہ گروپ سے تعلق رکھتے تھے نے اپنا گروپ چھوڑ کر میجر طاہر گروپ میں شمولیت اختیار کر لی، ان کی شمولیت سے بنگئی اور اردگرد کے علاقہ میں میجر گروپ بہت بڑی طاقت بن گیا ہے اسی سلسلہ میں حضرو اتوار منڈی کے مقام پر میجر (ر) طاہر صادق نے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ضلع اٹک میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے ہمارے ضلع نظامت کے دور میں ضلع اٹک میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ان کی مثال کہیں نہیں ملتی، موجودہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں صرف اور صرف کرپشن کرنے میں مصروف ہیں انہیں عوام کے کاموں سے کوئی سروکرا نہیں میجر(ر) طاہر صادق نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں ہزاروں نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کیں ، ہمارے دور میں فقیر آباد کے مقام پر انڈسٹریل اسٹیٹ کا منصوبہ بنایا گیا تھا جس کے فنڈ میں 50کروڑ روپے آج بھی موجود ہیں ہماری موجودہ ایم این اے اور ایم پی اے سے سوال ہے کہ مجوزہ انڈسٹریل اسٹیٹ کا منصوبہ غریب عوام کے مفاد میں تھا تو انہوں نے سے مکمل کیوں نہیں کروایااس موقع پر سابق تحصیل ناظم اور میجر گروپ کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی رضا خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میجر (ر) طاہر صادق ضلع کے وہ واحد لیڈر ہیں جن کی سوچ نہ صرف عوامی ہے بلکہ ان کا کام بھی صرف اور صرف عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہیں، رضا خان نے کہا کہ ہم خدمت کی سیاست میں یقین رکھتے ہیں اور انشا اللہ آئندہ آنے والے الیکشن میں جیت کر عوام کے مفادات کی نگہبانی کریں گے اس موقع پر میجر گروپ کے رہنما جمریز خان ، ماسٹر ارشد خان،سابق کونسلر جاوید،یو سی ناظم حاجی شیراز کے علاوہ کثیر تعداد میں اہل علاقہ موجود تھے اس موقع پر میجر گروپ میں شامل ہونے والے افراد نے کہا کہ ہم نے پانچ سال میں اپنے اپنے ممبران کو دیکھ لیا ہے انہوں نے ہمیشہ صرف اپنے مفادات کے لئے کام کیا ہے انہیں کبھی بھی غریب عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے، میجر (ر) طاہر صادق نے اپنے ضلع نظامت کے دور میں بھی عوام کی بھلائی کے کام کئے تھے اور آئندہ الیکشن میں جیت کر بھی غریبوں کے لئے کام کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
افضل گورو کو پھانسی دیے جانا ایک المیہ ہے:راجہ صدیق
اٹک (جی پی آئی ) افضل گورو کو پھانسی دیے جانا ایک المیہ ہے. اس کے ساتھ ہی بھارت کے سیکولر ازم کو سولی پر لٹکا دیا گیا ہے انسانی حقوق کی تنظیموں کی پھانسی پر خاموشی ایک بین الاقوامی جرم ہے. افضل گورو کے جنازے کے ساتھ بھارتی عدلیہ کے وقار کا جنازہ بھی نکل گیا ہے سیاسی کارکنوں کو اس گھنانے انداز میں اپنے انتقام کا نشانہ بنانا کوئی نئی بات نہیں بھارت کی مکروہ تاریخ میں مقبول بٹ سمیت کئی مجاہدوں کی داستانیں موجود ہیں جنہیں ایسے ہی شہید کر کے بھارت اپنے داغدار چہرے کی سیاہی میں اضافہ کر چکا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی جدو جہد رنگ لائے گی اور اسے ہندوستانی تسلط سے آزادی ملے گی ایک افضل گورو کو پھانسی پر چڑھانے والے یاد رکھیں کہ اب ہر گھر سے افضل گورو پیدا ہوں گے بیگناہ کشمیری مجاہدین کو نام نہاد عدلیہ کے ذریعے پھانسی پر چڑھانا کہاں کی انسانیت ہے ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ (ن) کے امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 15 اور ممبر آزاد جموں کشمیرقانون ساز اسمبلی راجہ صدیق نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت کی مکروہ جمہوریت کے چہرے سے نقاب ہٹتا جا رہا ہے. اور پاکستان کی جانب سے بھارت کو پسندیدہ ترین قوم کا درجہ دیا جانا کشمیری عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ بھارت کے ساتھ ہر قسم کے روابط کو منقطع کر کے مسئلہ کشمیر کے حل کو اولیت دی جائے. اور اقوامِ متحدہ پر زور دیا جائے کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے جو قوم انسانیت سوز مظالم میں ملوث ہو اسے موسٹ فیورٹ کا درجہ دینے والے قائدِ اعظم کی تعلیمات اور دو قومی نظریے سے رو گردانی کر رہے ہیںکشمیریوں نے آزادی کے چراغ کو اپنا لہو دے کر روشن کررکھا ہے اور پھانسی جیسی سزاں سے انہیں ان کی منزل سے بھٹکایا نہیں جا سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابو بکر الیون کی شیں باغ الیون کرکٹ ٹیم کے خلاف شاندار جیت
اٹک (جی پی آئی )ابو بکر الیون کی شیں باغ الیون کرکٹ ٹیم کے خلاف شاندار جیت تفصیلات کے مطابق ریلوے گرائونڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے ابو بکر الیون کے کپتان ،اوپنر محمد ابو بکر اور حبیب اللہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو عمد ہ آغاز فراہم کیا اور شیں باغ الیون کرکٹ کلب کو مقررہ 20 اوور میں 213 سو رنز کا ہدف دیا جس میں کپتان محمد ابو بکر کے 57 رنز اور اوپنر حبیب اللہ کے 55 رنز بھی شامل تھے جب کہ دیگر کھلاڑیوںمیں انیل ایوب کے 35 رنز اور زین علی 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے شیں باغ الیون کے اوپنر ز وقاص رشید بھٹی اور جمشید خان نے کی ،پر ابو بکر الیون کے فاسٹ بالر اشفاق بھٹی کے سامنے دونوں اوپنرز بالکل بے بس دیکھائی دیئے اور وقفہ وقفہ سے اپنی وکٹیں ابو بکر الیون کے بالروں کو دیتے رہے اور صرف 130 رنز پر اپنی تمام وکٹیں کھو بیٹھے یوں میچ کے اختتام پر یہ میچ ابو بکر الیون نے با آسانی جیت لیا۔