نواز شریف اورعمران خان کیخلاف اپیلوں کی سماعت سیانکار

Lahore Court

Lahore Court

لاہور (جیوڈیسک)لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل نمبر دو کے سربراہ جسٹس خواجہ امتیاز نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف، سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت سیانکارکردیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس خواجہ امتیاز کی سربراہی میں الیکشن ٹربیونل نمبر دو نے اپیلوں کی سماعت کی۔ الیکشن ٹربیونل نے سابق صدر پرویز مشرف کے این اے 139قصور سے کاغذات مسترد ہونے اور این اے 110سے خواجہ آصف کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف دائر اپیل پر نوٹس جاری کر دئیے۔

جسٹس خواجہ امتیاز نے این اے 120سے میاں نواز شریف ،این اے 129سے میاں شہباز شریف اور این اے 122سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کاغذات نامزدگیوں کی منظوری کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت سے انکار کر دیا۔

جسٹس خواجہ امتیاز نے قرار دیا کہ وہ حدیبیہ پیپر ملز کیس میں شریف برادران کے حق میں فیصلہ سنا چکے ہیں اسی بناپر ان اپیلوں کی سماعت نہیں کی جا سکتی۔جبکہ عمران خان کی اپیل وجہ بتائے بغیر سماعت سے انکارکرتے ہوئے۔

ان اپیلوں کو مزید سماعت کے لئے چیف جسٹس کو واپس بھجوادیا جبکہ ٹریبونل نمبر ایک کے جج جسٹس شاہد وحید نے این اے 103 سے لیاقت حسین بھٹی کی اپیل کی سماعت سے معذرت کر لی ۔