آسٹریلیا : تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 4 ہلاک، 144 کو بچا لیا گیا

Australia

Australia

کینبرا (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے کرسمس جزیرہ کے قریب غیر قانونی یارکیبنِ وطن کی ایک کشتی سمندر میں ڈوب گئی ہے جس پر ایک سو پچاس افراد سوار تھے۔ سمندر میں ڈوبنے والی کشتی پر سوار چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سمندر میں ڈوبنے والی کشتی پر آسٹریلیا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے بعد پناہ لینے والے افراد سوار تھے۔

کسٹمز اینڈ باڈر پروٹیکشن سروسز کا کہنا ہے کہ سمندر میں ڈوبنے والے ایک سو چوالیس افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر پناہ کے لیے آنے والے افراد کی کشتی کو سمندر میں پکڑنے کے بعد ساحل پر لایا جا رہا تھا لیکن سمندر کی تیز لہروں کے باعث کشتی الٹ گئی۔ آسٹریلیا میں پناہ لینے کے غرض سے کئی افراد غیر قانونی طور پر کرسمس جزیرے پر پہنچتے ہیں۔