آسٹریلوی شہر کینبرا رہائش کے لئے دنیا کی بہترین جگہ

Canberra

Canberra

کینبرا (جیوڈیسک) کینبرا کا شہر علاقائی درجہ بندی میں اول نمبر پر رہا جبکہ آسٹریلیا کو دنیا بھر کے ممالک میں سے اول نمبر پر چنا گیا اور اس کے بعد ناروے۔ او ای سی ڈی نے اپنے 34 رکن ممالک کے 362 علاقوں کی درجہ بندی کا جائزہ لیا۔

اپنے جائزے میں اس نے آمدنی ، تعلیم ، روزگاری ، صحت اور ماحول سمیت مختلف اعتبار سے شہروں کی درجہ بندی کی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا میں رہنے والے سب سے بہترین ممالک کی فہرست میں سڈنی ، میلبورن اور پرتھ سمیت آسٹریلیا کے پانچ شہر شامل ہیں۔

دیگرممالک میں امریکا میں نیو ہیمپشائر اور منی سوٹا کی ریاستیں شامل ہیں۔ لیکن دوسری جانب دنیا میں رہنے کے مشکل ترین مقامات میں میکسیکو ، ترکی ، ہنگری ، پولینڈ اور سلوواکیا شامل ہیں۔ او ای سی ڈی کی اس درجہ بندی کا رد عمل کچھ آسٹریلوی ذرائع ابلاغ نے فخر کے ساتھ قبول کیا جبکہ کچھ نے حیرت کا اظہار کیا۔