عوام کی بااختیاری سے ہی جمہوریت کو مستحکم کیا جاسکتا ہے 11مئی عوامی اختیار کے حصول کا دن ہے ۔نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PS-120نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ عوام کو اختیار دیکر ہے ملک میں جمہوریت کو مستحکم کیا جاسکتا ہے متحدہ قومی موومنٹ عوامی محرومیوں کے خاتمے کے لئے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں جدو جہد میں مصروف ہے اور انشا اللہ عوامی کی مکمل بااختیار ی ہمارا مشن ہے اور اسے پورا کرکے پاکستان میں خوشحالی لائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل ٹائون کے علاقے رفاہ عام میں الیکشن آفس کا افتتاح اور انتخابی کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں عوام بھی موجود تھے شاہ فیصل کالونی میںانتخابی گہما گہمی عروج پر ہے حق پرست اُمیدواروں کے انتخابی مہم میں کارکنان اور عوامی کا زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے تمام علاقوں میں حق پرست اُمیدواروں کی انتخابی مہم عوام نے سنبھال رکھی ہے شاہ فیصل کالونی کی شاہراہیں ،چورنگی ،چوراہے محلے اور گلیاں متحدہ قومی موومنٹ کے پرچم اور انتخابی نشان پتنگ کے ماڈل سے سجا دیئے گئے ہیں۔

انتخابی مہم کے سلسلے میں حق پرست اُمیدواروں نے گھر گھر عوامی رابطہ مہم اور کارنر میٹنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے رفاہ عام سوسائٹی کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PS-120نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ 11مئی 2013ء عوامی اختیار حاصل کرنے کا دن ہے۔

پاکستان کے مظلوم اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام پتنگ کے انتخابی نشان پر مہر ثبت کرکے قائد تحریک محترم الطاف حسین کے نامزد عوامی نمائندوں کو کامیاب کریں۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ ملک کی واحد جماعت ہے جو عوام کے حقوق کی جدو جہد میں مصروف ہے اور انشا اللہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں عوامی استحصال کا خاتمہ کرکے خوشحال معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں گے۔