ایمن الظواہری کی دھمکی کی وجہ سے سفارت خانے بند کیے گئے، امریکی اخبار

Embassy

Embassy

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے مسلم ملکوں میں اپنے سفارت خانے ایمن الظواہری کی دھمکی کی وجہ سے بند کیے۔ القاعدہ کے سربراہ کی گفتگو رکارڈ کر لی گئی تھی جس میں وہ یمن میں القاعدہ رہنما کو حملے کا حکم دے رہا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے یمن میں القاعدہ سے منسلک گروپ کے سربراہ ناصر الوحیشی کو پانچ اگست تک امریکی سفارت خانوں پرحملے کا حکم دیا تھا۔

القاعدہ لیڈروں کے درمیان گفتگو کو امریکی خفیہ ادارے نے حساس آلات کی مدد سے ریکارڈ کیا تھا۔ القاعدہ کی دھمکی کے بعد امریکا نے مشرق وسطی اور افریقا میں اپنے 19 سفارت خانے 10 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔