آزاد کشمیر انتخابات؛ پولنگ کے دوران مریم نواز سوشل میڈیا پر سرگرم

 Maryam Nawaz

Maryam Nawaz

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) آزاد کشمیر انتخابات کے دوران مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سوشل میڈیا کے ذریعے پارٹی کارکنوں کے حوصلے بڑھاتی رہیں۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پولنگ کے دوران جہاں مختلف مقامات پر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑے ہوئے وہیں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سوشل میڈیا کے ذریعے پارٹی کارکنوں کے حوصلے بڑھاتی رہیں۔

اپنی ایک ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا مسلم لیگ (ن) کے کارکن ڈٹ گئے، کارکن ووٹ چوروں کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ نواز شریف کی ووٹ کو عزت دو تحریک نے انتہائی متحرک کارکنوں کو جنم دیا ہے۔

اپنی ایک ٹوئٹ میں مرریم نواز نے ایک انتخابی دفتر کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مقابلہ ہی نہیں اسی لیے غنڈہ گردی ہی ان کا سہارا ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں ایک وڈیو شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ (ن) لیگ سے مقابلہ نہ کر سکو تو پورے کے پورے خاندانوں کے ووٹ ہی کینسل کرا دو مگر اب بوڑھا ہو یا جوان، سب ووٹ چوروں کو گھر تک چھوڑ کر آئیں گے۔