آزادکشمیرکی خبریں 13.02.2013

آزادکشمیر کے مرکزی راہنما ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھمبر ضلع بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہے
بھمبر (جی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنما ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضلع بھمبر کی ترقی پیپلزپارٹی کیلئے ایک چیلنج ہے یہ خطہ 65 سال سے نظر انداز ہے بھمبر ضلع بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہے ضلع بھمبر کے لوگوںکی بنیادی روز مرہ کی ضرورتیں پوری نہیں ہورہی ہیں یہ علاقہ غازیوں اور شہدا کی سرزمین ہے وزیر اعظم آزادکشمیر عملی اقدامات ہر صورت اٹھائیں گے انہوں نے کہاکہ عوام کو 65سال میں صاف پانی دستیاب نہیں ہو سکا تمام سڑکیں کھنڈر بنی ہوئی ہیں مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ والے صرف عوام کی فکری لام بندی ،نظریاری لام بندی اور تحریک آذادی کشمیر کو سنبھالہ دیئے پھرتے ہیں انہوں نے کہاکہ بھمبر حلقے کا زیادہ حصہ ایل او سی پر واقع ہے عوام کا مقبوضہ کشمیر کی طرف غلط تاثر جا رہا ہے حکومت پاکستان و حکومت آزادکشمیر بھمبر کی تعمیروترقی و میگا پراجیکٹ کا اعلان و عمل کرے انہوں نے کہاکہ حالات اور وقت کا تقاضہ ہے کہ بھمبر میں جو تعلیمی ،صحت ،پانی کی سہولت کا فقدان ہے محروم لوگوں کو ا ن کے حقوق دیئے جائیں یہ ریاست کی ذمہ داری اور فرض ہے انہوں نے زور دیکر کہاکہ بھمبر کا اور آزادکشمیر کا شاملاٹ رقبہ کا مسلہ بھی قدیم اور پرانے ہیں اس پر بھی قانون سازی کی ضرورت ہے شاملاٹ کا معاملہ حل کرنے سے بھمبر کے کافی مسائل حل ہو جائیں گے وزیر اعظم اس پر پارلیمانی کمیٹی اور ماہرین کی کمیٹی کا اعلان کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی بھمبرنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دنوںتھانہ پولیس بھمبرنے مشکوک گاڑیوں کے لین دین میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا
بھمبر ( جی پی آئی)ایس ایچ او تھانہ سٹی بھمبرنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دنوںتھانہ پولیس بھمبرنے مشکوک گاڑیوں کے لین دین میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا اور 4عدد گاڑیاںجو مذکورہ شخص نے فروخت کی تھیں برآمد کیں لیکن بعد ازاں تحقیق کے دوران گاڑیوںکے کاغذات درست پائے گئے اور جن افراد نے گاڑیاں خرید کی تھیں انہوں نے عدالت میں کاغذات پیش کرکے گاڑیاں سپرداری پر حاصل کرلیں انہوں نے کہاکہ بعض اخبارات میں چھپنے والی خبروں میں صداقت نہیں کہ پولیس نے از خود گاڑیاں چھوڑ دیں بلکہ مطلوبہ افراد نے گاڑیاں بذریعہ عدالت حاصل کی ہیں پولیس نے ضابطہ کیمطابق کارروائی کی ہے انہوں نے کہاکہ پولیس آئندہ بھی غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد پر کڑی نظر رکھے گی اور تھانہ ستی بھمبر کے اہلکاران پوری مستعدی سے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
)مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری امتیاز مالک آف پنڈی جہونجہ نے کہا کہ کمشنر میرپورڈویژن وڈائریکٹرجنرل ایم ڈی اے راجہ امجدپرویز علی خان انتہائی ذمہ دارآفیسر ہیں
بھمبر( جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری امتیاز مالک آف پنڈی جہونجہ نے کہا کہ کمشنر میرپورڈویژن وڈائریکٹرجنرل ایم ڈی اے راجہ امجدپرویز علی خان انتہائی ذمہ دار، دیانتدار،فرض شناس اور باصلاحیت آفیسر ہیں اور سول سروس میں درخشندہ ستارے ہیں اور پبلک میںہر دلعزیز شخصیت ہیں اسی وجہ سے وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید کا ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے ان کے خلاف ایک مخصوص لابی من گھڑت الزامات لگاکران کی شہرت اور موجودہ حکومت کی کارکردگی کومتاثر کرناچاہتی ہے انھوں نے کہاکہ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات وکمشنر میرپورڈویژن راجہ امجدپرویز علی خان کی سول سروس میں کردارمثالی ہے انھوں نے بطور تحصیلدار ،افسرمال، اسسٹنٹ کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور اب بطور کمشنر اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات بھی اپنے فرائض قانون وقاعدے کے تحت سرانجام دے رہے ہیں۔ اسی وجہ سے موجودہ حکومت نے انھیں وزیراعظم سیکرٹریٹ میں وزیراعظم کے پرنسپل سٹاف آفیسر کے عہدے پررہ چکے ہیں اور پھر وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید نے انھیں کمشنر میرپورڈویژن اور ڈائریکٹرجنرل ادارہ ترقیات تعینات کیاہے جس کی وجہ سے مفاد پرست عناصر کے پیٹ میںمروڑ پڑرہے ہیںاوروہ انکی کردار کشی کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرکے نواحی گاں ڈھوک چاچاں میں غریب محنت کش کے گھر رات کی تاریکی میں کلاشنکوفوں کی اندھا دھند فائرنگ پورا گھر گولیوں سے چھلنی
بھمبر( جی پی آئی)بھمبرکے نواحی گاں ڈھوک چاچاں میں غریب محنت کش کے گھر رات کی تاریکی میں کلاشنکوفوں کی اندھا دھند فائرنگ پورا گھر گولیوں سے چھلنی گھر میں موجود افراد معجزانہ طور ہر بچ گئے شدید فائرنگ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس تفصیلات کیمطابق بھمبر کے نواحی گاں ڈھوک چاچاں میں گزشتہ روز رات کی تاریکی میں غریب محنت کش محمد بوٹا کے گھر کلاشنکوفوںکی اندھا دھند فائرنگ فائرنگ سے پورا گھر چھلنی ہو گیا جبکہ گھر میں موجود افراد معجزانہ طور بچ گئے فائرنگ انتہائی شدید تھی کہ اس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا غریب محنت کش کی بیوی شمیم اختر نے ایس ایس پی بھمبرکے آفس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرے مخالفین نے ہمارا جینا حرام کر رکھا ہے گزشتہ رات انہوںنے ہمارے اوپر اندھا دھند فائرنگ کرکے ہمارے پورے خاندان کو جان سے مارنے کی پوری کوشش کی لیکن مارنے والے سے بچانے والی ذات بڑی ہے انہوں نے کہاکہ مخالفین نے گاں سے باہر نکلنے والے تمام راستوںپر مسلح افراد بٹھا رکھے ہیں میرا خاوند گھر میں محبوس ہے جبکہ پولیس بھی ہماری کوئی مدد نہیں کررہی اور نہ ہی واقعہ کا پر چہ درج کررہی ہے انہوں نے آئی جی آزادکشمیر اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں جان ومال کا تحفظ فراہم کیا جائے اور گھر کے اوپر فائرنگ کرنے والوںکیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔