ویلنٹائن جیسی فضول،بے حیاء اور بے معنی روایت کے ذریعے نوجوان نسل کو اسلامی تہذیب و ثقافت سے دور کر کے بے راہ روی کی طرف گامزن کیا جا رہا ہے۔مدثر احمد شاہ

لاہور (14-02-2013)اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام گو رنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز، گو رنمنٹ کالج گلبرگ، گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں ویلنٹائن ڈے کو حیاء ڈے کے طور پر منایا گیا جبکہ بھیکے وال چوک ،شادمان چوک اور سمن آباد میں حیا آگاہی کیمپ بھی لگائے گئے جس میں نوجوانوں کی کثیر تعدادکے علاوہ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر نو منتخب ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور مد ثر احمد شاہ نے خیا لات کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی ریاست ہے جس میں غیر اسلامی اقدار، فحاشی اور عریانی کو فروغ دینی کی کوشش کی جارہی ہے۔ویلنٹائن ڈے جیسی فضول رسومات کو پاکستان میں رائج کیا جا رہا ہے نوجوان نسل نے ویلنٹائن ڈے کے بجائے حیاء ڈے منا کر مغربی تہذیب سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے اس فضول اور مغرب زدہ روایت کا بائیکاٹ کر دیا ،عالمی مالیاتی ادارے مختلف این جی اوز کے ذریعے پاکستان میں فحاشی اور عریانی کے لیے دن رات کوشاں ہیں ،پاکستان کے ماحول کو خراب کرنے کے لیے طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں ،ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اسلامی تہذیب ، ثقافت اور اقدار کو فروغ دیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مغرب نواز میڈیا اور طبقات کی جانب سے ایسے تہواروں کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کا مقصد نوجوان نسل کو اسلامی تہذیب و ثقافت سے دور کر کے بے راہ روی کی طرف گامزن کرنا ہے۔

اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے لاہور بھر کے تعلیمی اداروں میں حیاء ڈے کا انعقاد مغربی تہذیب کے منہ پر طمانچہ ہے ،مغربی ثقافتی یلغار کا تدارک انتہائی ضروری ہے ،ویلنٹائن جیسی فضول،بے حیا ء اور بے معنی روایت کے ذریعے معاشرتی انتشار اور نوجوانوں کو اخلاقی طور پر دیوالیہ کیا جارہا ہے،پاکستان کا نوجوان مصطفوی تہذیب کا چاہنے والا ہے ،مصطفوی تہذیب ہی کامیابی کی ضامن ہے مستقبل مصطفوی تہذیب کا ہے حیاء ڈے اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ سیکولر قوتیں سوچے سمجھے ایجنڈے کے تحت نام نہاد روشن خیالی کے نام پر پاکستان کے ماحول کو آلودہ کر رہی ہیں،مغرب زدہ میڈیا اور طبقات فضول اور بے معنی روایا ت کو فروغ دینے میں پیش پیش ہیں۔اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام حیا ء ڈے کے موقع پر تعلیمی اداروں میں آگاہی کے لئے شیٹس، ہینڈ
بل اور کتابچے بھی تقسیم کئے گئے۔

جاری کردہ:میڈیا سیل، اسلامی جمعیت طلبہ لاہور برائے رابطہ: اسامہ اسد سیکر ٹری اطلاعات، اسلامی جمعیت طلبہ لاہور
0321-9409301

Islami Jamiat Students Rally

Islami Jamiat Students Rally

Islami Jamiat Students Rally

Islami Jamiat Students Rally