چھٹی پاور جنریشن کانفرنس 26 فروری کو منعقد ہوگی،متبادل توانائی اور کول پروجیکٹس پر خصوصی سیشن ہوں گے

Power Generation

Power Generation

کراچی : ملک میں بڑھتے ہوئے توانائی کے بحران، پاور جنریشن صنعت کی ترقی ٹکنالوجی ، توانائی کے متبادل وسائل، کوئلے کے ذخائر سے بجلی کی پیدوار ، بجلی کے بحران کے حل ، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اور سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک روزہ چھٹی پاور جنریشن کانفرنس 26فروری کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔

کانفرنس کے آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین محمد نعیم قریشی نے بتایا کہ اس کانفرنس کا اہتمام انرجی اپ ڈیٹ ،متبادل توانائی بورڈ، وزرات بجلی وپانی ، رینویل انرجی ایسوسی ایشن آف پاکستان اور پاکستان جرمن بزنس فورم کے تعاون سے کیا جارہاہے ۔کانفرنس سے چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ سندھ زبیر موتی والا ، صوبائی وزیر متبادل توانائی ماحولیات خالد عمر،جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر ٹلوکلینر ، سکریٹری تھرکول اعجاز علی خان، ایم ڈی تھر کول انڈر گرائونڈ کول پلانٹ ڈاکٹر شبیر احمد، صدر کراچی چیمبر ہارون اگر، عرفان احمد، آئی یو سی این کے کنٹری ہیڈ محمود اختر چیمہ، متبادل توانائی بورڈ کے سربراہ عارف علائو الدین ، ہمدرد یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر نسیم اے خان اور دیگر ماہرین اظہار خیال کریں گے۔

اس موقع پر توانائی کے بحران و حل کے حوالے سے انرجی ڈائیلاگ اور پینل ڈیکشن بھی ہونگے۔ انجینئر نگ یونیورسٹیرز اور کالجوں کے مختلف پروجیکٹس اوراداروںکے توانائی کے متعلق منفرد منصوبے نمائش کیلئے رکھے جائیں گے۔ اس پر بہترین پروجیکٹ پر ینگ انرجی لیڈر ایوارڈز بھی دیئے جائیں گے۔کانفرنس کی معلوماتwww.energyupdate.com.pk سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

ارسلان علی بگٹی ۔ میڈیا کوآرڈی نیٹر
فون نمبر: 35213853