آزاد کشمیر : نکیال سیکٹر میں بھارتی جارحیت جاری، لوگوں میں خوف و ہراس

Muzaffarabad

Muzaffarabad

مظفر آباد (جیوڈیسک) لائن آف کنٹرول نکیال سیکٹر میں داتوٹ، ترکنڈی، ریتلہ، کینیوٹ کے مقامات پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال شدید گولا باری و فائرنگ، لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہیاسسٹنٹ کمشنر نکیال چوہدری محمد ایوب نے ذرائع کو بتایا کہ بھارتی فوج شام 6 بجے سے گولا باری و فائرنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

اور یہ گولا باری اب شہری آبادی پر ہو رہی ہے لوگ گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے ہیں گولا باری اتنی شدید ہے کہ ان علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلئے جانا ممکن نہیں تاہم پاکستان کی افواج بھی دشمن کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔