ازرینکا اور سیرینا قطر اوپن کے فائنل میں پہنچ گئیں

Azrynka And Serena

Azrynka And Serena

دوحہ (جیوڈیسک)ٹاپ سیڈ بیلا روس کی وکٹوریا ازرینکا اور امریکا کی سیرینا ولیمز قطر اوپن کے وومینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ورلڈ نمبر ون امریکا کی سیرینا ولیمز،روس کی ماریہ شیراپووا کے مد مقابل آئیں۔شائقین ٹینس کو دونوں سٹار پلیئرز سے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع تھی۔

مگر سیرینا ولیمز نے رشین ٹینس کوئین کی ایک نہ چلنے دی اور انہیں سٹریٹ سیٹ میں ہی شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

سیرینا ولیمز نے چوہتر منٹ کے مقابلے کے بعد چھ تین اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی۔دوسرے سیمی فائنل میں ورلڈ نمبر ٹو بیلا روس کی وکٹوریا آزرینکا کا مقابلہ ہوا۔پولینڈ کی ایگزنسکا راڈونسکا کو سٹریٹ سیٹ میں ہرا دیا۔قطر اوپن کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔