تھیلی سیمیا کے عالمی دن کے موقع پر یوم تشکر

Thali Simiya

Thali Simiya

تھیلی سیمیا کے عالمی دن کے موقع پر تھیلی سیمیا آرڈیننس کی منظوری پر عمیر فانڈیشن کے تحت یوم تشکر منایا گیا۔ اس سلسلے میں تھیلی سیمیا کے بچے ان کے والدین ، ڈاکٹرز اور سول سوسائٹی سے وابسہ افراد نے عمیر فانڈیشن کے جنرل سیکریٹری ملک کے معروف ہیماٹالوجسٹ ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری کی قیادت میں کراچی پریس کلب پر چراغ روشن کئے اور ملک سے تھیلی سیمیا کے خاتمے کا عزم کیا۔ ڈاکٹر ثاقب کا کہنا تھا کہ تھیلی سیمیا کے حوالے سے آرڈیننس کی منظوری ایک اہم پیش رفت ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹرجنید علی شاہ کا کہنا تھا کہ آئند ہ نسلوں کو بچانے کیلئے انسداد تھیلی سیمیا کی تدابیر پر عمل کرنا لازم ہے۔ ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا کہ تھیلی سیمیا سوسائٹی خاص طور پر کاشف اقبال تھیلی سیمیا کیئر سینٹر کی کاوشیں انسداد تھیلی سیمیا کیلئے قابل تعریف ہیں۔ تھیلی سیمیا کے بارے میں عوام کو ضروری معلومات فراہم کرنا ہم سب کا فرض ہے۔